نماز کی اہمیت و طریقہ
"نماز کی اہمیت و اہم نکات" اہم نکات نماز کا مفہوم● ارشادات(قرآن و حدیث)● نماز کا طریقہ● نماز میں عموماً غلطیاں● دعا اہم رکن ہے● سجدہ سہو● :نماز کا مفہوم نماز اسلام کا اہم ترین ستون ہے۔اللہ تعالی معراج کے موقع پر آپ(ص)کو نماز بطور تحفہ عطا کی۔اس سے واضح ہے کہ نماز کی اسلام میں بہت فضیلت و اہمیت ہے۔اللہ عزوجل نے قرآن پاک میں متعد مقامات پر نماز قائم کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ نماز کے متعلق ارشادات !ارشاد نبوی ہے "دین کی اصل اسلام ہے اور اس کا ستون یعنی عمود نماز ہے" !ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا "مومن وہ ہیں جو نماز کو قائم کرتے ہیں اور اس کو قائم رکھتے ہیں" نماز کی اہمیت کا اندازہ ان احادیث سے لگایا جا سکتا ہے۔ !ارشاد نبوی ہے "نماز مومن کی معراج ہے/قبر میں پہلا سوال نماز کا ہوگا" !ایک مقام پر آپ(ص) نے ارشاد فرمایا جو شخص عشاء کی نماز میں سستی کرتا ہے یا ادا نہیں کرتا،اگر مجھے ان کے بیوی بچوں کا خیال نہ ہوتا تو میرا دل کرتا ہے کہ میں امامت کسی کے ذمے لگا کر مدینہ کے لڑکوں کو لکڑیاں جمع کرنے کا حکم دوں اور ان کے گھروں کو آگ لگا دوں۔ اس قدر سخت حکم!...